السلام علیکم اس بلاگ میں آپ کو ہر وہ بات ملے گی جسمیں انسانوں کے لیے انسانیت کا میسج ہو گا ایسا میسج جو آپ کو کچھ سوچنے،سمجھنے اور پرکھنے پے مجبور کرے گا۔ تو خود بھی جوائن کریں اعر دوست احباب کو بھی Invite کریں۔ شکریہ۔ وقاص
السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔
Friday, 30 June 2023
والدین اولاد
Thursday, 29 June 2023
ربّ رحمٰن
Monday, 12 June 2023
اچھے و برے
اسی طرح ہم کسی کے لیے اور کوئی ہمارے لیے اسوقت تک اچھا ہوتا ہے جب تک ہمارا ایکدوسرے سے تعلق ہوتا ہے
پر جونہی ہم کسی کے پاس سے اور کوئی ہمارے پاس سے جاتا ہے، کسی کا ہم سے اور ہمارا کسی سے تعلق ختم ہوتا ہے تو ہماری زبان پے اس کے لیے اور اسکی زبان پے ہمارے لیے برائی ہی برائی ہوتی ہے۔
وقاص
دین داری سے دنیا داری
دین داری سے دنیاداری کی طرف آنے والے انسان میں کہیں نہ کہیں دین داری باقی رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دنیادار بن کے بھی کسی کو نقصان اور گھاٹا دینے سے سوچ و فکر اور اس پے عمل کرنے سے گریز کرتا ہے اور دنیاداری سے دین داری کی طرف آنے والے انسان میں بھی کہیں نہ کہیں دنیاداری باقی رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دین دار بن کے بھی کسی نہ کسی کو کوئی نہ کوئی نقصان اور گھاٹا دے ہی دے گا۔۔کیوں۔۔کیونکہ انسان کی جو فطرت بن جاتی ہے وہ اتنی آسانی سے تبدیل نہیں ہوا کرتی۔۔
#insaanorinsaaniyat
#waqasbashir
Thursday, 1 June 2023
ہار سے جیت کا ہار
ہار سے جیت کا ہار۔۔تم ہی جیتو گے۔۔تم جی جاؤ گے۔۔
زندگی شطرنج، کرکٹ اور لڈو کے جیسی ہی تو ہے۔۔کبھی جیتتے جیتتے ہارنے لگتی ہے تو کبھی ہارتے ہارتے جیتوا جاتی ہے۔۔کبھی دم گھٹنے لگتا ہے تو کبھی گھٹے دم کے ساتھ دل کو خوش کر دینے والی خوشی دے جاتی ہے۔۔۔مگر انہی کھیلوں سے انسان کو سبق حاصل کرنا چاہیے کہ زندگی بھی ایک کھیل ہے اور کھیل جیسی ہی ہے یہ بھی انسان کے ساتھ تمام عمر کھیلتی رہتی ہے۔۔جہاں یہ رولاتی ہے وہیں ہنساتی بھی تو ہے تو زندگی کے میدان میں جب زندگی تمہارے ساتھ کھیل رہی ہو اور تمہارا دم گھوٹ رہی ہو، تمہیں چاروں شانے چت کر رہی ہو تو تم نے گھبرانا نہیں ہے، ہمت و حوصلے کو چھوڑنا نہیں ہے، دلبرداشتہ ہو کے کوئی غلط اور سنگین قدم اٹھانا نہیں ہے۔۔۔ممکن ہے زندگی تمہیں کسی ایک کھیل میں ہرا دے تو اگلے کھیل میں تمہیں جیتا بھی دے۔۔یہ گرنا سنبھلنا اور ہارنا اور جیتنا تو زندگی کا حصہ ہے۔۔اس ہار جیت کے حصے میں انسان بہت کچھ سیکھتا سمجھتا ہے اور پھر زندگی کے اگلے کھیل کے لیے خود کو تیار کرتا ہے۔۔۔
شطرنج کرکٹ اور لڈو کی کھیل میں بارہا بار ہار جانے والے نے کیا کبھی بار جانے کے بعد کیا کبھی ہار مانی۔۔۔نہیں۔۔وہ جیتنے کے لیے پھر سے کھیلتا ہے۔۔پھر کھیلتا ہے بار بار اور بار بار کھیلتا چلا جاتا ہے۔۔اور پتا ہے مسلسل ہار ہار کر اسے کھیل کے طور طریقے، باریک باتیں اور گُر سمجھ آ جاتے ہیں۔۔اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ اپنے مخالفوں کو ہرانے لگتا ہے اور جیت جاتا ہے اور بار بار جیتتا چلا جاتا ہے۔۔
تو جب تم کسی کھیل میں ہار جانے کے بعد اس کھیل کو کھیلنا نہیں چھوڑتے اور یہ سوچتے ہوئے بار بار کھیلتے چلے جاتے ہو کہ اب کی بار میں جیتوں گا۔۔اب کی بار جیتوں گا۔۔تو میرے عزیزِ من! زندگی کے میدان میں زندگی اور لوگ اگر تمہیں بار بار ہرا کر مات دے رہے ہیں تو تب تم کیوں زندگی اور لوگوں سے ہار جاتے ہو اور حتکہ تم اتنے ہار جاتے ہو کہ اپنی زندگی کو سولی کے ہار ( خود کشی ) پے جا لٹکاتے ہو۔۔۔
تب۔۔ہاں تبھی۔۔ہاں تب بھی تمہیں زندگی کے میدان میں پھر سے اترنا ہے اور تمہیں پھر سے زندگی کے میدان میں اتر کر لڑنا ہے۔۔بننا سنورنا اور نکھرنا ہے اور یقین مانو کہ تم ایک دن جیت جاؤ گے اور پھر تم جی جاؤ گے اور ہاں تم جینا سیکھ جاؤ گے۔۔۔
تو وعدہ کرو مجھ سے اور خود سے کہ تم زندگی کے میدان میں بارہا بار ہار جانے کے باوجود بھی خود کشی نہیں کرو گے۔۔بلکہ تم اس ہار کو "اپنی جیت کا ہار" بناؤ گے۔۔۔اور تم ہی جیتو گے۔۔۔اور مجھے یقین ہے کہ "تم جی جاؤ گے"۔۔۔
میری Motivation میرا خدا ہے اور پھر اس کے بعد میں اپنی Motivation خود ہوں۔۔تو آپ بھی اپنی Motivation خدا کو بناؤ۔۔اپنی ہر بات اپنے خدا کو بتاؤ کسی کے آس، امید پے مت بیٹھو کہ وہ تمہاری Motivation ہے اور فلاں فلاں تمہیں Motivate کرے گا۔۔۔تمہیں اپنا Motivation خود بننا ہے۔۔جو تم خود کو Motivate کر سکتے ہو کوئی دوسرا تمہیں ویسے Motivate نہیں کر سکتا۔۔
اٹھو۔۔ہمت کرو۔۔آگے بڑھو۔۔ اپنی ہار کو جیت کا ہار بناؤ۔۔تم ہی جیتو گے۔۔ہاں تم زندگی جی جاؤ گے۔۔۔✌✌
وقاص
#insaanorinsaaniyat
#waqasbashir
#motivation