کچھ لوگوں کے جیتے جی دنیا انہیں مانتی اور چاہتی ہے اور کچھ کو ان کے مرنے کے بعد اور کچھ کو دنیا نا تو ان کے جیتے جی انہیں مانتی اور چاہتی ہے اور نا ہی مرنے کے بعد۔
السلام علیکم اس بلاگ میں آپ کو ہر وہ بات ملے گی جسمیں انسانوں کے لیے انسانیت کا میسج ہو گا ایسا میسج جو آپ کو کچھ سوچنے،سمجھنے اور پرکھنے پے مجبور کرے گا۔ تو خود بھی جوائن کریں اعر دوست احباب کو بھی Invite کریں۔ شکریہ۔ وقاص
السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔
Wednesday, 29 July 2020
Tuesday, 14 July 2020
حق و ناحق
اپنا حق لینا ہو تو غیرت اور ضمیر دونوں جاگ جاتے ہیں اور جو گر دوسرے کا حق دینا ہو تو اپنی غیرت و ضمیر اور حقدار دونوں کو ہی مار دیا کرتے ہیں اور پھر خود کو اشرف المخلوقات بھی کہلواتے ہیں۔
انسان
ابھی تو سکول،کالج یونیورسٹیز ہیں، قاعدے قانون ہیں، پولیس ہے، عدالتیں اور کورٹ کچیہری ہے، سخت ترین سزائیں ہیں، اور اس سب کے بعد پھر بھی انسان، انسان نہیں بنتا۔۔سوچو زرا! گر یہ سب کچھ نا ہوتا تو انسان کیا ہوتا۔۔۔!
Monday, 13 July 2020
انسانیت
آپ انسانیت کی سوچ رکھتے ہو، انسانیت کا دکھ درد محسوس کرتے ہو، حسبِ توفیق و استعداد انسانیت کے کام آتے ہو، اور انسانیت پے چلنے اور قائم رہنے کی پوری کوشش کرتے رہتے ہو پر بدلے میں سالہا سال ہر انسان آپ سے خود غرضی، بے حسی، مطلب پرستی و مفاد پرستی کے سوا کچھ پیش آئے تو آپ آخر کب تک انسانیت کی سوچ کو لیے پھرو گے، کب تلک انسانیت انسانیت کا راگ الاپتے پھرو گے، کب تک خود کو سمجھتے پھرو گے کہ تجھے انسانیت ملے یا نا ملے پر تو نے انسانیت پے ہی چلتے رہنا اور قائم رہنا ہے۔۔۔آخر کب تک۔۔۔دودھ کو بھی زیادہ آنچ ملے وہ بھی ابلنے لگتا ہے، پانی کا گلاس حد سے زیادہ بھر جائے تو وہ بھی چھلکنے لگتا ہے۔۔۔ایسے میں انسان کیا کرے پھر۔۔۔
جانور،جانوروں کو چیر پھاڑ کر کھا پی جاتے ہیں اور انسان کیا کر رہے ہیں۔۔۔!
Saturday, 4 July 2020
پیتل
جب خود میں اگر پیتل والی خاصیت و خوبیاں ہوں تو پھر سونے یا ہیرے کو پانے کی خواہش سرا سر بیوقوفی کے سوا اور کچھ نہیں ہے، سونے کو پانے کے لیے پہلے سونا اور ہیرے کو پانے کے لیے پہلے خود ہیرا بننا پڑتا ہے۔