السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 26 February 2020

حالات و واقعات

حالات و واقعات کا ٹھیک چلتے رہنا اشد ضروری ہوتا ہے، یہی حالات و واقعات ایک کے بعد ایک خراب چلتے اور ملتے رہیں تو اچھا بھلا "اچھا انسان" بھی خراب ہو کے رہ جاتا ہے اور اگر حالات و واقعات درست و سازگار ملتے رہیں تو ایک برے سے برا اور گندے سے گندا انسان بھی اچھائی کی راہ پے چل پڑتا ہے، اس لیے اپنے آس پاس رہنے بسنے اور کام کرنے والوں کے مشکل وقت اور حالات و واقعات میں ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور سہولتیں بانٹیں تاکہ اچھے برائی سے بچے رہیں اور بُرے اچھائی پے چلنے لگیں۔

Sunday, 23 February 2020

انسان و حیوان

پتا ہے انسان کون ہوتا ہے اور انسان کسے کہتے ہیں۔۔جو انسانیت کا درد رکھتا ہو، جو انسانیت کے دکھ درد کو محسوس کرتا ہو اور پتا ہے حیوان کون ہوتا اور حیوان کسے کہتے ہیں۔۔جسے صرف اپنا درد محوس ہو اور جسے اپنا ہی دکھ درد صرف دکھ درد لگتا ہو۔

Saturday, 22 February 2020

فائدہ مفاد

اپنے لیے فائدہ و مفاد کی سوچ رکھنا اور اس پے عمل کرنا غلط یا کوئی بری بات نہیں ہے پر صرف اپنی ہی زات کا فائدہ و مفاد سوچنا اور اس کے لیے دوسروں کو گھاٹا و نقصان دینا یہ سرا سر غلط، بری، گندی اور گھٹیا بات ہے۔

Wednesday, 19 February 2020

فرض و نفل

لوگ اپنے نفلی کام بھی گنوانا اور جتانا نہیں بھولتے اور دوسروں کے نبھائے گئے فرضوں کو بھی یکسر طور پے فراموش کر دیتے ہیں۔

گندی فطرت

غریب انسان کو دیکھ کر ہر بندہ اسے غلام اور خود کو اس کا مالک سمجھنے لگتا ہے جبکہ کسی امیر کبیر کو دیکھ کر خود اس کے چاپلوسی اور غلامی کرنے لگتا ہے۔

Tuesday, 18 February 2020

راستے

جب سب راستے بند ہو جایا کرتے ہیں تب دو کام ہوا کرتے ہیں یا تو ربّ رحمٰن دنیا کا کوئی راستہ کھول دیتا ہے یا پھر آخرت کا راستہ کھول دیتا ہے اور بیشک ربّ رحمٰن اپنے بندے کے حق میں بہترین فیصلہ کرتا ہے۔

Sunday, 16 February 2020

باطنی خوبصورتی

انسان اپنی مخالف جنس کی ظاہری خوبصورتی اور دنیاوی کامیابی کو دیکھ کر اسے پاگل پن اور شدت سے پانے اور حاصل کرنے کی خواہش اور کوشش کرتا ہے اگر اسی طرح مخالف جنس کی باطنی خوبصورتی اور آخروی کامیابی کو دیکھ کر اسے پاگل پن اور شدت سے پانے اور حاصل کرنے کی خواہش اور کوشش کرے تو وہ دو جہانوں کا چین و سکون، راحت و آرام اور کامیابی پا لے۔

Saturday, 15 February 2020

حقوق

میں بچپن سے لے کر آج تک والدین کے حقوق پے ہی دین و دنیا کی ڈھیرا ڈھیر باتیں، نصیحتیں اور ہدایتیں سنتا دیکھتا اور پڑھتا آیا ہوں اور اولاد کے برا نکلنے پے بھی بہت کچھ دیکھتا اور سنتا آیا ہوں

میں نے اکثر والدین کو اکثر گلا شکوہ کرتے سنتا ہوں کہ ہماری اولاد نافرمان اور ناخلف ہے ہمارے حقوق ادا نہیں کرتی وغیرہ وغیرہ۔

سوال یہ ہے پہلے پالنے پوسنے،سنبھالنےاور تعلیم و تربیت کا حق کس کا ہے آیا کہ والدین کا اولاد کو کہ یا اولاد کا والدین کو؟

جب والدین اپنے حق و حقوق ادا نہیں کریں گے میں پوچھتا ہوں کہ اولاد ایسے میں چاہ کے بھی والدین کے حق و حقوق کیسے اور کس طرح سے ادا کر پائیں گے؟

Friday, 14 February 2020

موازنہ

رشتوں اور معاملات میں موازنہ کرنے والی سوچ رکھنے والا انسان کبھی کسی انسان کا حق کھا یا مارا نہیں کرتا، جیسے جسے بیٹی کا بیمار ہونا بیمار لگتا ہے اسے بہو کا بیمار ہونا بھی بیمار ہونا لگنا چاہیے۔

Thursday, 13 February 2020

سنت

بچوں کو دھڑا دھڑ پیدا کر کے تو سنت پوری کر دی جاتی ہے، پر ان بچوں کو دین و دنیا کی تعلیم، تربیت اور اچھی پرورش دینے کی سنت کو اکثر والدین بھول جاتے ہیں اور ایسے میں بچے بیچارے رلتے رلاتے گرتے پڑتے، روتے دھوتے جیسے تیسے زندگی مر مر کے جیتے رہتے ہیں، ہم ہر وہ سنت پوری کرتے ہیں جس میں نفس خوش ہوتا ہے اور ہر اس سنت کو پس پشت ڈال دیتے ہیں جس میں محنت و مشقت ہوتی ہے۔

Tuesday, 11 February 2020

شوہر داماد

اگر لڑکی اور اسکے میکے کو طلاق دیے جانے کا ڈر و خوف نا ہوتا تو شوہر اور داماد کو کبھی بھی اسکی اوقات و حیثیت سے زیادہ عزت و تکریم نا ملا کرتی۔

Friday, 7 February 2020

کاپی رائٹس

خاص طور پے آپ اگر ایک Writer ہیں اور کچھ نا کچھ اور کسی نا کسی موضوع پے سوچتے اور لکھتے رہتے ہیں تو کیا آپ کا اخلاقی اور قانونی فرض نہیں بنتا کہ کسی اور کی کوئی اچھی بات یا تحریر اپنی Id سے پوسٹ کرتے وقت اصل Writer کے نام کے ساتھ پوسٹ کریں اور اگر Writer نامعلوم ہے تو پوسٹ کے ساتھ کاپی Copy, Copy Post ضرور لکھیں

کیا یہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی بات شمار نہیں ہو گی کہ اکثر Writer کسی دوسرے Writer کی کسی بات یا تحریر کو بنا کاپی پوسٹ لکھے اپنی Id سے پوسٹ کرتے ہیں یا اس میں تھوڑی بہت رد و بدل کرکے اپنے نام کے ساتھ پوسٹ کر دیتے ہیں

تو آپ Writer ہیں یا پھر Reader ہیں آپ کو کہیں کسی کی کوئی بات اچھی لگتی یا پسند آتی ہے تو برائے مہربانی اسے اپنی وال پے پوسٹ کرنے کے ساتھ Writer کا نام یا پھر Copy لازماً لکھا کریں کیونکہ کسی کی بات اس کے نام کے بغیر چھاپنا یا اپنے نام کے ساتھ پوسٹ کرنا چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

کسی کی اچھی بات آپ تک پہنچ گئی تو یہ اب امانت کے طور پے آپ کے پاس محفوظ ہے اور اگر تو آپ نے اصل Writer کے نام یا نام معلوم نا ہونے پے Copy Post لکھ کر پوسٹ کی تو آپ نے امانت کا حق ادا کر دیا اور اگر آپ نے اصل Writer کا نام پتا ہونے کے بعد بھی یا نام معلوم نا ہونے پے Copy post نا لکھا تو پڑھنے والا اسے آپ کی تخلیق سمجھے گا اور یہ امانت میں خیانت شمار کی جائے گی۔

آپ سب نے اکثر کتاب، Web Site، رسالے یا ڈائجسٹ کے سرورق یا آخری صفحے پے لکھا ہوا دیکھا ہو گا کہ "جملہ حقوق محفوظ ہیں" یا Copyrights Is Reserved۔۔ تو یہ سب اسی پیش نظر لکھا جاتا ہے کہ اصل تخلیق کار یا لکھاری کی اجازت کے بغیر یا اس کے نام کے بغیر کوئی بات چھاپی یا اپنے نام سے نا چھاپی جائے۔

امید کرتا ہوں آپ سب آئندہ کسی بات کو لکھاری کے نام یا کاپی لکھ کر پوسٹ کیا کریں گے اور امید کرتا ہوں کہ میری بات اور میری پوسٹ اور اس کا مقصد آپ سب کو سمجھ آ گیا ہو گا۔

وقاص۔

Sunday, 2 February 2020

Common sense

پتا ہے بدقسمتی سے Common Sense آپ کو Special Man میں ملے گی نا کہ Comman Man میں، اور Common Man کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ اس کا Sensless ہونا ہے۔