السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Monday, 29 November 2021

روز آخرت

آخرت کے حوالے سے میں اکثر پریشان رہتا ہوں کہ روزِ آخرت خالق و مالک نجانے کس طرح سے پیش آئے گا۔۔جب گناہوں کا سوچتا ہوں تو کانپ اور ہل کے رہ جاتا ہوں اور جب خالق و مالک کی بے پناہ رحمتوں و بخششوں کے بارے سوچتا ہوں تو مطمئن سا ہو جاتا ہوں۔۔۔!       

Saturday, 20 November 2021

رحمت کے دروازے

ہمیں اگر پتا چلا جائے کہ فلاں فلاں انسان، چور ، ڈاکو، زانی ہے پہلے تو ہم اس سے کنارہ کر لیتے ہیں اور اپنے گھر کے دروازے اس کے لیے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا کرتے ہیں۔۔مگر اللہ کا گھر مسجد ایسی جگہ ہے جہاں نیکوکار و بدکار ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہوتے ہیں۔۔وہ خالق و مالک اپنے ہر بھولے بھٹکے،بہکے اور گنہگار و بدکار کے لیے اپنے در دروازے ہمیشہ کھلے رکھتا ہے۔۔۔کہ میرا بندہ جب کبھی بھی میرے در پے آئے تو میں اسے بخشش، نعمتوں اور رحمتوں سے نواز دوں۔۔۔

Sunday, 14 November 2021

حج و عمرہ

ہم پاکستانی حکمران سے لے کر عوام تک سبھی کو مکہ و مدینہ جانے ، عمرہ و حج کرکے حاجی کہلوانے،گناہ بخشوانے کی بڑی چاہ ہوتی ہے پر سبھی پاکستانی حکمران سے عوام تک پاکستان میں ہی رہ کے مکہ اور مدینہ والے کی باتوں کی سرا سر اور کھلے عام خلاف ورزیاں کرتے نظر آتے ہیں گناہ پے گناہ کرتے چلے جاتے ہیں پھر مکہ و مدینہ والے کے ہاں حاضری پے حاضریاں دیتے تھکتے نہیں ہیں 

حق تو یہ ہے کہ آپ عمرہ و حج بھلے ادا نا کرسکو جو حقوق اللہ ہیں انہیں پورا پورا ادا کرو اور کردار و گفتار ایسی رکھو، حقوق العباد ایسے ادا کرو کہ مرنے کے بعد ربّ رحمان و رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود کہیں"  کہ ائے میرے بندے، ائے میرے امتی تُو نے بھلے حج و عمرہ ادا نا کیا پر تُو نے حج و عمرہ سے کئی گنا بڑھ کے اعلی کردار و گفتار کا مظاہرہ کیا، پس ہم تجھ سے راضی ہوئے۔ 

#insaanorinaaaniyat

وقاص

Saturday, 6 November 2021

انسانوں کا جنگل

جب کھلا پلا نہیں سکتے، پال پوس نہیں سکتے، تعلیم و تربیت نہیں کر سکتے، اچھی پرورش نہیں کرسکتے، اولاد کا تحفظ نہیں کر سکتے،اولاد کو معیاری وقت نہیں دے سکتے، اولاد کو ایک اچھا مستقبل نہیں دے سکتے۔۔وقت پے ان کا نکاح نہیں کر سکتے، تو پھر کس بنیاد پے ایک انسان کو انسانی جنگل میں پیدا کر کے ان کو ان کے حال پے چھوڑ دیتے ہو کہ جاؤ سکول جانے کی عمر میں کما کر لاؤ اور ہمیں کھلاؤ پلاؤ اور ہمارے جیتے جی اور مر کھپ جانے پے اپنے دیگر بہن بھائیوں کی زمہ داری اٹھاؤ، ان کو پالو پوسو اور پھر انکا نکاح کرو اور اس سب کے بعد اگر صحت اور زندگی ساتھ دے تو پھر کہیں اپنا بھی نکاح کر لینا۔۔۔!