السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Wednesday, 30 September 2020

ماں

ماں دنیا سے جا چکی ہو اور تمہیں ماں کی شدت سے یاد آ رہی ہو اور شدتِ جذبات میں ماں کی قدم بوسی کرنے کا دل چاہتا ہو تو اپنے ہاتھوں کو چوم لیا کرو کیونکہ تمہارا سارا وجود تمہاری ماں کی تو مرہون منت تو ہے۔

Friday, 18 September 2020

کمینہ و شریف انسان

ہر انسان کے دو روپ ہوتے ہیں ایک کمینہ اور ایک شریف۔۔ اکثر انسان اپنے اندر کے کمینے انسان کو زندہ رکھتے ہیں جبکہ اپنے اندر کے شریف انسان کو مارے رکھتے ہیں۔

Friday, 11 September 2020

انسان و حیوان

فرشتہ کوئی بھی نہیں ہوتا ہے، شریف سے شریف اور نفیس سے نفیس انسان بھی فرشتہ نہیں ہو سکتا، ہر ایک انسان میں خود غرضی، بے حسی نفسانیت، حیوانیت اور شہوانیت موجود ہوتی ہے، مگر دیکھنا یہ ہے کہ آپ میں برائی کی شرح اور تناسب کیا ہے، اگر تو برائی کی شرح و تناسب کم ہے تو اپ انسان ہیں،گر آپ میں برائی کی شرح و تناسب زیادہ ہے تو مختصر یہ کہ آپ حیوان ہے۔

نیکی

"نیکی کر اور دشمن پال" جیسی مثال سے میں کئی بار گزر چکا ہوں۔۔الحمداللہ پر نیکی نا چھوڑی ہے نا چھوڑوں گا۔۔بس اتنا کیا ہے کہ نیکی کرتے وقت اب ربّ رحمٰن سے دعا مانگتا ہوں کہ خالق و مالک اس نیکی کے اندر جو شر و شیطانیت چھپی ہے بس اس سے مجھے اپنی پناہ میں رکھنا کیونکہ میں نہیں جانتا مگر تُو بہترین جاننے اور باخبر رہنے والا ہے۔

Tuesday, 1 September 2020

صبر و جبر

بندہ کن کن چیزوں اور کن کن باتوں کے نا ملنے پے صبر کرے اور کن کن چیزوں اور کن کن باتوں کے نا ملنے پے آخر کب تک خود پے جبر کرے۔۔چلو کوئی ایک آدھ چیز اور کوئی ایک آدھ بات نا ملے تو بندہ صبر بھی کر لے اور خود پے جبر بھی کر لے کہ جہاں اتنا کچھ ملا ہے تو وہاں ایک آدھ چیز اور بات نہیں ملی تو کوئی بات نہیں۔۔۔مگر مسئلہ تو یہی ہے کہ کچھ ملے نا بھلے سرے سے کچھ بھی نا ملے مگر یہ صبر اور جبر زندگی کے آخری سانس تک کرنا پڑتا ہے۔۔