زندگی کسی بند گلی میں لے جائے،سب کچھ کھو اور ختم ہو جائے، حلال اور جائز راستے بند ہو جائیں ایسے میں لوگ دو کام کرتے ہیں یا تو خود کشی کر گزرتے ہیں یا پھر برائی کی راہ کو ہنسی خوشی قبول کر لیا کرتے ہیں، حالانکہ وہی امتحان اور آزمائش کی گھڑی کا وقت ہوتا ہے۔
السلام علیکم اس بلاگ میں آپ کو ہر وہ بات ملے گی جسمیں انسانوں کے لیے انسانیت کا میسج ہو گا ایسا میسج جو آپ کو کچھ سوچنے،سمجھنے اور پرکھنے پے مجبور کرے گا۔ تو خود بھی جوائن کریں اعر دوست احباب کو بھی Invite کریں۔ شکریہ۔ وقاص
السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔
Tuesday, 30 June 2020
Wednesday, 24 June 2020
The msg
اچھے معاملات کے سبب جہاں مشکل وقت میں لوگوں کی دعائیں آپ کا پیچھا کرتی رہتی ہیں اور مشکلوں کو کھا جایا کرتی ہیں وہیں برے معاملات کے سبب خوشیوں میں بھی لوگوں کی بد دعائیں اور آہیں آپ کا پیچھا کرتی رہتی ہیں اور آپ کی خوشیوں کو کھا جایا کرتی ہیں۔
Friday, 19 June 2020
دعا و التجا
مالک! میں ہاتھ اٹھا کے نہیں بلکہ ہاتھ جوڑ کر تجھ سے درخواست کرتا ہوں مجھے دو جہانوں کی خیر عطا فرما دے اور دو جہانوں کے لیے انسانیت کے لیے خیر ہی خیر کا زریعہ و سبب بنا دے۔آمین
رازق
اے انسان! رزق بانٹنے والا بن جا کیونکہ چھیننے والے تو پہلے بہت ہیں کیونکہ "رازق" بانٹنے والے کو پسند کرتا اور زیادہ نوازتا ہے اور چھیننے والے کو ناپسند کرتا اور اس سے بھی رزق روک لیتا ہے۔
Monday, 15 June 2020
پھول نما انسان
پتا ہے ایک پھول اتنی جلدی کیوں مرجھا جاتا ہے کیونکہ وہ نرم ہوتا ہے اور اسی طرح نرم دل اور نرم مزاج کے انسان بھی جلد ہی مرجھا کے سوکھ سڑ جاتے ہیں اور ایک دن پھول کی پتیوں کی طرح بکھر کر اپنا وجود کھو دیا کرتے ہیں۔
Saturday, 6 June 2020
Friday, 5 June 2020
دعا
یا ربّ رحمٰن ایسی امیرت سے بچا کہ جس میں پڑ کے انسان فرعون بن جائے اور ایسی غربت و افلاس سے بھی بچا کہ جس کی وجہ سے انسان عادی مجرم و گنہگار بن جائے ایسی میانہ روی والی زندگی عطا فرما کہ جس میں انسان اپنی انسانیت و مسلمانیت پے قائم رہے۔آمین۔
فائدہ و مفاد
جو اپنے فائدے و مفاد کی خاطر تمہارے فائدے و مفاد کو ٹھیس پہنچائے اس کے ساتھ بھول کے بھی کبھی مت جڑنا اور جو تمہارے فائدے و مفاد کی خاطر اپنا فائدہ و مفاد چھوڑ دے تو ایسے انسان کو کبھی بھول کے بھی مت چھوڑنا۔