السلام علیکم،میں ایک لکھاری ہوں ایسا لکھاری جو ہر موضوعات پے سوچتا اور لکھتا ہے۔

Saturday, 31 August 2019

مالک

مالک دنیا کا ہو یا آخرت کا،مالک کا ہی خوش ہونا ضروری ہوتا ہے وقاص
ملازم اور بندے کا خوش ہونا نا ہونا مالکوں کے آگے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

تنگی و آسانی

جو مجھے پتا ہے وہ یہ کہ ربّ رحمٰن اپنے بندے کو دنیا میں چاہے تو بادشاہ بنا کر پھر آخرت میں بھی بادشاہ بنانے کی شان رکھتا ہے مگر وہ ربّ رحمٰن فرماتا ہے کہ آخرت کی زندگی آسان کرنے کی خاطر میں تم پر دنیا کی زندگی تنگ کرتا ہوں۔

Sunday, 25 August 2019

پیار کی بات

جو بات آپ غصے سے،رعب سے،دبدبے سے،مالک بنتے ہوئے حکم چلانے سے نہیں منوا سکتے وہی بات آپ پیار سے منوا لیتے ہیں،ہاں وہی پیار جو آپ اپنے لیے تو ڈھیر سارا چاہتے ہیں اور دوسروں کو تھوڑا سا بھی نہیں دینا چاہتے ہیں۔

دو جہان

ہم میں سے اکثر لوگ اپنی دعاوؤں میں صرف اسی دنیا اور اسی جہاں کی خیر و بھلائی مانگتے ہیں،آخروی اور ابدی جہاں آخرت کے لیے دعائیں مانگنا سِرے سے ہی بھول جاتے ہیں اس لیے جب بھی دعا مانگیں تو دو جہاں کو زہن میں رکھ کر دو جہانوں کی تمام خیروبھلائی کی دعائیں اور منتیں مرادیں مانگا کریں۔

Friday, 23 August 2019

پردہ و بے پردہ

جس سے پیار کیا جاتا ہے اسے برہنہ و بے پردہ نہیں کیا جاتا بلکہ اسے ڈھانپا اور سنبھالا جاتا ہے حتکہ محبوب کے جانے انجانے میں بے پردہ ہونے پے بھی منہ اور نظر کو پھیر لیا جاتا ہے اور جسے تم برہنہ و بے پردہ دیکھنا چاہتے ہو تو یاد رکھو تمہیں اس سے پیار ہی نہیں کرتے ہو۔ 

Wednesday, 21 August 2019

درد انسانیت

میں آپ اور ہم سب انسان ہی تو ہیں،انسانوں والی صورت آنکھ ناک ہاتھ پیر سب ایک جیسے ہی تو ہیں تو پھر ایسی کونسی بات ہے جو مجھے آپ سے آپ کو مجھ سے اور ہم سب کو ایک دوسرے سے مختلف اور ممتاز کرتی ہے،ہاں ایسی سوچ و فکر جس میں انسانیت کا درد ہو،اور پھر اس سوچ و فکر کو سوچنے سمجھنے اور پرکھنے کا زاویہ ہمیں ایک دوسرے سے بہتر اور ممتاز بناتا ہے۔ 

طاقت و کمزوری

انسان طاقت کے نشے میں چُور شیطان بن جاتا ہے جبکہ کمزوری کی حالت میں مسکین ترین بن جاتا ہے۔ 

Tuesday, 20 August 2019

بندگی

ربّ رحمٰن کے نوازنے پے تو بندہ اس سے راضی و خوش رہتا ہے وقاص، بندگی تو یہ ہے کہ ربّ رحمٰن بندے سے سب کچھ ہاں سب کچھ بھی چھین لے تب بھی بندہ ربّ رحمٰن سے راضی و خوش رہے اور بندے سے اس کا سب کچھ چھن جانے پے ہی بندے کا اصل امتحان ہوا کرتا ہے۔

انسانیت

انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہے اور انسانیت کا تقاضہ ہے کہ اپنی زات کے شر کو اپنی زات کی حد تک روک کر رکھا جائے اور اپنی زات کی خیر و بھلائی کو دوسروں تک پہنچایا جائے۔

بھوک

جس طرح پیٹ کی بھوک مرتے دم تک ختم نہیں ہوتی ہے نا اسی طرح جنسی بھوک بھی مرتے دم تک ختم نہیں ہوتی ہے پر افسوس " کہ والدین کی اکثریت اولاد کے پیٹ کی بھوک کو مٹانے کی فکر تو کرتے ہیں مگر اولاد کی جنسی بھوک کو مٹانے کے لیے انہیں ان کے حال پے چھوڑ رکھتے ہیں" شائد اس لیے بھی کیونکہ پیٹ کی بھوک تو چہرے سے عیاں ہو جاتی ہے مگر جنسی بھوک کسی بھی طرح سے نظر نہیں آتی ہے۔

Sunday, 18 August 2019

اپنی زات کے سمجھدار

افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب تک جتنے بھی سمجھدار انسان دیکھے ہیں ان کی سمجھداری صرف ان کی اپنی زات تک کے لیے محدود دیکھی ہے۔

بچوں کی نفسیات

والدین بچوں کی نفسیات ہی تو نہیں سمجھنا چاہتے بس صرف حکم صادر کرنا چاہتے ہیں بھلے بچے میں وہ حکم بجا لانے اور اس حکم کی تعمیل کرنے کی طاقت،سکت،قوت اور قابلیت و صلاحت بھلے سرے سے ہی نا ہو پر والدین کو تو یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ میرے بچے نے میرا حکم مانا یا نہیں۔

سمجھدار

بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بڑے بڑے اور ایسے ایسے سمجھدار انسان بھی دیکھے ہیں جن کی سمجھداری دوسروں کا گھاٹا و خسارہ کر کے اپنا نفع و فائدہ کرنا ہوتا ہے 

Friday, 16 August 2019

بھوک

جنسی بھوک اور پیٹ کی بھوک جب ایک ساتھ مل جاتی ہیں تو تب انسان کی انسانیت مر جاتی ہے اور پھر انسان کے اندر صرف حیوانیت اور شیطانیت باقی رہ جاتی ہے۔

Monday, 12 August 2019

خوش نصیب

خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں موت سے پہلے زندگی کو دیکھنا اور ملنا نصیب ہو جاتا ہے ورنہ اکثر تو زندگی کی چاہ میں پل پل مرتے مرتے ایک دن واقعی میں مر جاتے ہیں۔   

Monday, 5 August 2019

گندگی

مجھ سمیت آپ کو اور ہم سب کو اپنا گھر،گلی محلہ کی گندگی کو صاف کرنے سے پہلے اپنے دل و دماغ کے اندر موجود جمی گندگی کو صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے اور جب ہم نے اپنے دل و دماغ کو ہر قسم کی گندگی سے پاک و صاف کر لیا تو پھر ہمارے گلی محلے اور ہمارا معاشرہ ہر قسم کی گندگی کوڑا کرکٹ سے پاک و صاف ہو جائے گا۔

Sunday, 4 August 2019

اچھائی

میں سوچتا ہوں کہ وقاص اچھائی جب اس دنیا کی ہے ہی نہیں پھر اس دنیا میں اچھائی یا اچھائی کا صلہ کیسے مل سکتا ہے کیونکہ اچھائی تو ہے ہی دوسرے جہاں کی جہاں سے وہ آئی ہے تو پھر اس کا صلہ بھی تو وہیں دوسرے جہاں میں ہی ملے گا نا۔۔۔!

نفیس و زلیل

آپ نفیس،سمجھدار اور باکردار انسان ہیں تو آپ کو آپ سے زیادہ نفیس،سمجھدار اور باکردار انسان کا ساتھ بھلے ملے یا نا ملے مگر یہ بات طے شدہ ہے کہ آپ گندے،گھٹیا اور زلیل انسان ہیں تو آپ کو آپ سے زیادہ گندا،گھٹیا اور زلیل انسان کا ساتھ ضرور مل گا یعنی کہ دنیا میں اچھائی کا نعم البدل ملے یا نا ملے پر برائی کا نعم البدل ضرور مل کے رہتا ہے۔

Thursday, 1 August 2019

سب برابر نہیں ہیں۔۔۔!

جب کبھی کوئی معاشرے کے کسی فرد،رشتے یا کسی کردار کے بارے جب کوئی کڑوی و تلخ بات کرتا ہے تو چند ایک ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جن کا کہنا ہوتا ہے"پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی" اور سب ایک جیسے نہیں ہوتے" تو بات یہی پے ہی ختم ہو جاتی ہے جب پانچوں انگلیاں برابر نہیں اور سب ایک جیسے نہیں ہوتے تو پھر ان میں جہاں اچھے لوگ ہیں تو وہیں برے لوگ بھی ہوتے ہیں تو پھر ہم کیوں یہ کہہ کر کسی کی بات کو رد کرتے ہیں کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔۔!